بشار الاسد کی حکومت گرانے والے ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

بشار الاسد کی حکومت گرانے  والے ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

شامی باغی گروہ حیات تحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے حالیہ دنوں میں یہ واضح اعلان کیا کہ ان کا مقصد شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کو گرانا ہے۔ حیات تحریر الشام کے جنگجووں نے شام کے مختلف شہروں میں قبضہ کیا، جن میں حلب، حماہ، حمص اور دمشق شامل ہیں۔

ابو محمد الجولانی کا اصل نام احمد حسین الشرا ہے اور وہ 1982 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئے۔ 2003 میں عراق منتقل ہونے کے بعد، انہوں نے امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت کے طور پر القاعدہ میں شمولیت اختیار کی۔ 2006 میں امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد، انہیں شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ کی قیادت سونپی گئی، جو بعد میں حیات تحریر الشام کے نام سے مشہور ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈا پرائیڈورموٹر سائیکل صرف 6،615روپے ماہانہ میں آسان اقساط پر حاصل کریں!

الجولانی نے 2013 میں ابو بکر البغدادی کی جانب سے داعش کے قیام کے فیصلے کو مسترد کیا اور اپنی وفاداری القاعدہ کے ساتھ برقرار رکھی۔ 2016 میں جب حلب پر حکومت کا قبضہ ہوا تو الجولانی نے اپنے گروپ کا نام بدل کر جبہت فتح الشام رکھا اور 2017 میں اس گروپ کا نیا نام حیات تحریر الشام رکھا گیا۔

ابو محمد الجولانی کا کہنا ہے کہ شام میں اسلامی قانون نافذ کرنا اور ملک کو بشارالاسد کی حکومت سے آزاد کرانا ان کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد شام میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *