صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سماراج سے دوسری شادی کرلی

صحافی ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سماراج سے دوسری شادی کرلی

سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے سابقہ اداکارہ سماراج سے دوسری شادی کرلی۔

صحافی ارشاد بھٹی اور سماراج کی شادی کی تقریبات لاہور کی بادشاہی مسجد کے قریب واقع ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئیں، جہاں قریبی دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ جبکہ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ جس میں سماراج اور ارشاد بھٹی کو فوٹوشوٹ کراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ سابقہ اداکارہ سماراج نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی شادی کی ویڈیوز شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآنی آیت کا ترجمہ تحریر کیا ’اور ہم نے تمہیں جوڑوں میں پیدا کیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sama Raj (@thisissamaraj)

مزید پڑھیں: عمران خان کی حکومت کو دھمکی ،آخری کارڈ سب کے سامنے لے آئے

انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے اللہ کی رضا کیلئے ایک دوسر ے سے نکاح کیا ہے۔ اللہ انہیں دنیا، آخرت اور جنت میں ساتھ رکھے۔ سابقہ اداکارہ کی پوسٹ کے مطابق دونوں کا نکاح 2ہفتے قبل ہوا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین دونوں کو مبارکباد اور دعائیں رہے ہیںاور ان کی آنیوالی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

ارشاد بھٹی اور سماراج کا ایک پرانا کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں میزبان ان کے پراجیکٹ ’دودھ پتی‘ کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ وہ کب لانچ ہو رہا ہے۔ میزبان ارشاد بھٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ’پتی‘ ہیں جس پر صحافی کہتے ہیں ’ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے‘۔

یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ 2022 میں انتقال کر گئی تھیں۔

سما راج کون ہیں؟

سما راج سابقہ اداکارہ، ٹی وی ہوسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں۔ سماراج کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب سے فلسفہ اور میڈیا سٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

editor

Related Articles