میٹروبس سروس پھر بند کر دی گئی

میٹروبس سروس پھر بند کر دی گئی

میٹرو بس ٹریک پر کام کی سست روی کے باعث راولپنڈی سیکشن کی سروس ایک مرتبہ پھر بند کر دی گئی۔

راولپنڈی صدر اسٹیشن سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی، جس سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کبھی عمران خان کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

اس سے قبل بھی میٹرو بس ٹریک کی مرمت کے باعث چھ روز تک سروس بند کی گئی تھی، جس کے بعد دوبارہ یہ مسئلہ پیش آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کی بار بار بندش سے ان کی روزمرہ کی زندگی میں خلل پڑ رہا ہےاور وہ متبادل ذرائع نقل و حمل استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب میٹرو بس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر سے میٹرو بس سروس معمول کے مطابق دوبارہ آپریشنل ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *