بشار الاسد کہاں ہیں؟ سعودی عرب کا ردِعمل آگیا

بشار الاسد کہاں ہیں؟ سعودی عرب کا ردِعمل آگیا

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ شام میں صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد ملک اور خطے میں افراتفری سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

سعودی عہدیدار نے تصدیق کی کہ سعودی عرب شام کے پڑوسی ممالک بالخصوص ترکیہ سمیت دیگر فریقین کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو بشار الاسد کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

مزید پڑھیں: بشار الاسد کی حکومت گرانے والے ابو محمد الجولانی کون ہیں؟

سعودی عہدیدار نے کہا کہ ہم نے ان کے طیارے میں روانگی کی خبریں سنی ہیں، لیکن ہمیں نہیں معلوم وہ کہاں ہیں۔ سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ بشار الاسد کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو سیاسی عمل اور مفاہمت میں شامل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ بات چیت اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ان کوششوں کو بشار الاسد نے مسترد کر دیا۔

سعودی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ حزب اختلاف اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری مذاکرات سے فرار کے نتائج شام کے حق میں اچھے نہیں نکلیں گے۔ ہم نے بشار الاسد کو خبردار کیا تھا کہ موجودہ غیر یقینی صورت حال کو نظرانداز نہ کریں لیکن افسوس کہ شام نے اس پر کوئی بامعنی کارروائی نہیں کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *