پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور شیر علی ارباب نے اپنی ہی پارٹی قیادت پر شدید برہم

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور شیر علی ارباب نے اپنی ہی پارٹی قیادت پر شدید برہم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر اور شیر علی ارباب نے اپنی ہی پارٹی قیادت پر سخت تنقید کردی۔

جنید اکبر نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کچھ افراد نہ تو 9 مئی کے واقعات کے بعد اور نہ ہی 24 نومبر کو پارٹی کارکنوں کے ساتھ تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آج بھی اپنی سی وی پر زور دے کر اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور قومی حکومت کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے کبھی عمران خان کی رہائی کا وعدہ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ ایسے افراد پارٹی کے اصل اصولوں اور کارکنوں کے جذبات سے بالکل بے خبر ہیں اور صرف ذاتی مفادات کی خاطر سیاست کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شیر علی ارباب نے بھی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں ایسے لوگوں کو پذیرائی دی جا رہی ہے جن کی موجودگی سے کارکنوں کا مورال نیچے جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایسے افراد کو پارٹی میں اہمیت ملتی ہے تو کارکنوں میں مایوسی پھیلتی ہے جو کہ پی ٹی آئی کی اصل طاقت ہے۔

editor

Related Articles