نیشنل ووٹرز ڈے، فافن کے 8 فروری 2024 کے جنرل الیکشنز بارےدلچسپ حقائق

نیشنل ووٹرز ڈے، فافن کے 8 فروری 2024 کے جنرل الیکشنز بارےدلچسپ حقائق

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر عام انتخابات میں ووٹرز کی شراکت کے حوالے سے تفصیلی تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستانی عوام نے عام انتخابات 2024 میں ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق فافن کی جنرل الیکشنز 2024 کا ماضی کے انتخابات سے موازنہ کیا گیا جس کے مطابق عام انتخابات 2024 کے دوران 6 کروڑ 12 ہزار 82 ہزار 920 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیاجو اس سے قبل کسی بھی عام انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ لیکن اس کے باوجود ٹرن آؤٹ ماضی کے انتخابات کے مقابلے میں کم رہا۔

گزشتہ انتخابات اور امسال کے انتخابات کے دوران 2 کروڑ سے زائد ووٹرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فافن کی رپورٹ کے مطابق خواتین ووٹرز کی تعداد مرد ووٹرز کے مقابلے میں زیادہ رہی۔ گزشتہ سالوں میں اضافہ ہونے والے ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 25 لاکھ خواتین ووٹرز تھیں۔ جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ایک کروڑ تھا۔

عام انتخابات 2024 کے دوران شہری علاقوں کے مقابلوں میں دیہی علاقوں میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ زیادہ رہا۔ شہری علاقوں میں 2 کروڑ کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں 4 کروڑ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *