آسٹریلیا سے شرمناک شکست، روہت شرما کو محمد شامی بارے بھی جواب دینا پڑ گیا

آسٹریلیا سے شرمناک شکست، روہت شرما کو محمد شامی بارے بھی جواب دینا پڑ گیا

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما سے پیس اٹیک کو لے کر کئی سوالات کیے گئے۔

کپتان روہت شرما جیسے ہی پریس کانفرنس میں پہنچے تو ان پر صحافیوں نے سوالات کی بارش کر دی، نہ صرف میچ کھیلنے والے کھلاڑیوں جسپریت بمرا، محمد سراج اور ہرشیت رانا کے بارے میں سوالات پوچھے گئے بلکہ روہت کو محمد شامی کے بارے میں بھی جواب دینا پڑ گیا جو ابھی آسٹریلیا بھی نہیں پہنچے۔

بھارتی کپتان روہت شرما سے سوالات کئے گئے کہ محمد شامی کی کمی کتنی محسوس ہورہی ہے، ان کی چوٹ کیسی ہے؟ وہ کب آسٹریلیا آکر ٹیم کو جوائن کر سکتے ہیں؟ جس پر روہت شرما نے ان سوالوں کا ایک ایک کرکے جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے دروازے محمد شامی کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں، وہ جب بھی آئیں گے، ٹیم میں شامل ہوں گے اور کھیلیں گے، ہم ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وہ سید مشتاق علی ٹرافی میں کچھ میچ کھیل چکے ہیں، ان کے گھٹنے میں سوجن آگئی تھی، اس سے ان کی تیاری میں فرق پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم محمد شامی کی واپسی کو لے کر کوئی جلد بازی کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔ بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ محمد شامی ابھی کھیل رہے ہیں، بی سی سی آئی کے ڈاکٹروں کی ٹیم ان پر نظر رکھے ہوئی ہے، وہ میچ کھیلنے سے پہلے کیسا محسوس کر رہے ہیں؟

4 اوورز کرنے اور 20 اوورز تک میدان میں رہنے کے بعد شامی کی حالت کیسی ہوتی ہے؟ ڈاکٹر اس سب پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم جلد بازی کرکے ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *