پاک آرمی نے چھٹی بار کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا

پاک آرمی نے چھٹی بار کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا

اسلام آباد: فوجی مشق کیمبرین پیٹرول 2024ء میں پاک فوج کی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی بار کیمبرین پیٹرول مشق میں گولڈ میڈل کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق برطانیہ کے علاقے ویلز میں 4 سے 13 اکتوبر 2024ء تک منعقد ہوئی، جس میں اس سال کیمبرین پیٹرول کی 65 ویں سالگرہ منائی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران ٹیموں نے بہترین پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف رکاوٹیں عبور کیں۔

جن میں دشوار گزار علاقوں میں گشت اور 48 گھنٹے کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا شامل تھا، جس میں مختلف ٹاسک بھی انجام دیے گئے۔ اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا، اور ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی، جس پر انہیں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی پورے ملک اور پاک فوج کے لیے فخر کا باعث ہے۔ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ تربیت کے معیار کے لیے عالمی سطح پر جانی جاتی ہے اور ہمیشہ ملک کا نام روشن رکھا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *