موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

موٹر سائیکل لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر

موٹر سائیکل لائسنس کے اجراء میں مزید 5 دن کا وقت باقی ہے، اور 15 دسمبر تک لرننگ اور ریگولر لائسنس بنوانے والوں کے لیے آخری موقع دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبہ بھر میں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس کی مدت 42 دن تک بڑھا کر شہریوں کو ریلیف دیا۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 23 لاکھ سے زائد افراد نے لائسنس حاصل کیے، جن میں 5 لاکھ 32 ہزار لرننگ اور 8 لاکھ 93 ہزار ریگولر ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔

پولیس نے 27 لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سواروں کی لائسنس کی چیکنگ کی۔ 15 دسمبر کے بعد 42 دن کی مدت کا اصول دوبارہ لاگو ہو گا، اور 16 دسمبر سے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *