عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔
امریکی خام تیل اور برطانوی برینٹ کی قیمتوں میں بالترتیب 63 سینٹ اور 73 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافے کی توقع کی جارہی ہے۔ اوگرا کی جانب سے 15 دسمبر کو سمری وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی، جس کے بعد قیمتوں میں ممکنہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اس اضافے کا اثر عوام پر بھی پڑے گا، جو پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر سال تقریباً 396 ارب روپے کی پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ ہو رہی ہے۔ ملک میں سمگلنگ کا مجموعی حجم 750 ارب روپے تک پہنچ چکا ہےاور اس میں سب سے بڑی حصہ پٹرولیم مصنوعات کا ہے۔ اس کے علاوہ تمباکو، ٹائرز، فیبرک، وہیکلز، چائے، آٹو پارٹس، بیٹل نٹس اور موبائل فون جیسی دیگر اشیاء بھی سمگل کی جا رہی ہیں۔