پاکستان کے کم عمر سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستان کے کم عمر سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پشاور: پاکستان کے کم عمر ترین پانچ سالہ مارشل آرٹسٹ سفیان محسود نے بھارت کا ایک اور گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

سفیان محسود نے انڈیا کا “موسٹ ایلبو ٹو نی سٹرائکس” (knee to elbow strikes) کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بھارت کی جویریہ نے 30 سیکنڈز میں 54 ایلبو ٹو نی سٹرائکس کیے تھے، جبکہ سفیان نے 30 سیکنڈز میں 79 ایلبو ٹو نی سٹرائکس کر کے ریکارڈ کو بڑے مارجن سے توڑ دیا

سفیان محسود پاکستان کے مشہور گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے بیٹے ہیں، جنہوں نے سب سے زیادہ 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے تھے۔ سفیان نے اس سے قبل بھی بھارت کا ایک مشکل ریکارڈ توڑا تھا، جس سے ان کی مارشل آرٹس میں مہارت اور عزم کا پتا چلتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *