وزیراعظم کو ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال کرنے کی اہم تجویز پیش کی گئی ہے، جس کا اطلاق صرف سویلین ملازمین پر ہوگا۔
وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن سکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔”جنگ” کے ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کو 55 سال میں ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بریفنگ دی گئی
تاہم اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ابھی یہ صرف ابتدائی تجویز ہے اور اگر منظور ہوئی تو اس کا اطلاق صرف سول ملازمین پر ہوگا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوشن پنشن اسکیم میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ حاضر سروس ملازمین کو نئے بھرتی ہونے والوں کی طرز پر کنٹری بیوشن پنشن اسکیم کا حصہ بنایا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر وزارت خزانہ میں حاضر سروس ملازمین کو کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم میں شامل کرنے پر کام کیا جا رہا ہے ، 55 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کی تجویز پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی، تاہم اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔