سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ آئی ٹی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو سوشل میڈیا پر ہونے والے جرائم کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر ونگ کے اختیارات کی دوبارہ باضابطہ بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائمز اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز منسوخ کرکے یہ اختیارات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

نیشنل سائبر کرائم اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی 2023 میں سوشل میڈیا جرائم کی روک تھام کے لیے قائم کی گئی تھی، لیکن اب ایف آئی اے کو اس کے اختیارات مل گئے ہیں تاکہ سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی اور دیگر جرائم کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔

editor

Related Articles