سونے کی قیمت میں بھی مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 2693 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام سونا 2 ہزار 658 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔