چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے، اور فیوچر ٹریڈ کے تحت جنوری کے لیے مزید 8 روپے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوز مافیا ایک بار پھر چینی کی قیمتوں کو بڑھانے کے لیے سرگرم ہو چکا ہے۔ اس وقت ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے، جبکہ چھوٹے دکاندار 20 روپے اضافے کے ساتھ چینی 150 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈیلرز کی جانب سے رواں ماہ کے دوران تھوک سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 128 روپے اور جنوری میں 133 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے، جس کے بعد مزید 10 روپے فی کلو اضافے کا امکان ہے۔