16 دسمبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
دس دن کے دوران عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 63سینٹ کا اضافہ دیکھنے میں آیا،عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 68 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل میں ٹریڈ ہو رہاہے۔
برطانوی برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ اضافہ دیکھنے میں آیا، برطانوی برینٹ 71.85 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہر پندرہ دن بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کیا جاتا ہے، پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ پندہ دسمبر کو حکومت کرے گی۔