ڈالر کی اڑان جاری، انٹربینک میں مزید مہنگا

ڈالر کی اڑان جاری،  انٹربینک میں مزید مہنگا

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج بدھ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 12 پیسے بڑھ کر 278 روپے 17 پیسے ہو گئی۔ اس سے قبل کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے تک ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 05 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 70 پیسے جبکہ قیمت فروخت 279 روپے 20 پیسے رہی۔ دیگر بڑی کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جس کے مطابق یورو 293 روپے، برطانوی پاؤنڈ 355 روپے 65 پیسے، سعودی ریال 74 روپے 25 پیسے اور اماراتی درہم 76 روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں بھی مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 2693 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ملکی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہو کر 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے ہو گئی، جبکہ دس گرام سونا 2 ہزار 658 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار 484 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے ہو گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *