شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کیخلاف ریمارکس واپس لے لیے

شیر افضل مروت نے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کیخلاف ریمارکس واپس لے لیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد سید علی رضا کے خلاف اپنے ریمارکس واپس لے لیے۔

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے ڈی آئی جی آپریشنز سید علی رضا کے دفتر جا کر ان سے ملاقات کی اور اپنے ریمارکس پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے علی رضا کے بارے میں اسمبلی فلور پر کچھ باتیں کیں جو مناسب نہیں تھیں۔ میں ان الفاظ کو واپس لیتا ہوں جو میں نے علی رضا کے بارے میں کہے تھے۔

مزید پڑھیں: ممکنہ اتحاد، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کا مدارس معاملے پر ایک ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ

دوسری جانب شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپورآخری وقت تک بشریٰ بی بی کیساتھ کھڑے رہے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں 26نومبر کو ہم پر گولیاں کیوں چلائی گئیں؟ مارا بھی ہمیں، زخمی بھی ہم ہوئے اور مقدمات بھی ہمارے خلاف قائم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پشتونوں کیساتھ ناروا سلوک جاری ہے۔ ہمارے ارکان عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ ایسے غریبوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین عمران خان کو مجرم کہہ کر صرف ہمارا موڈ خراب کرتے ہیں۔ حکومت نے ہمیں مارا اور ہماری املاک لوٹیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11بجے تک ملتوی کر دیاگیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *