فیس بُک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین مشکلات کا شکار

فیس بُک ، انسٹا گرام اور واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین مشکلات کا شکار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپس فیس بُک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز ڈاؤن ہو نے کے باعث صارفین مشکلات کا شکار ہیں ۔

پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 11دسمبر برروز بدھ ساڑھے 11 بجے رات کو یہ مسئلہ شروع ہوا۔ صارفین نہ تو ان ایپس پر لاگ ان کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی مواد اپ لوڈ یا ایڈٹ کرنے کے قابل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ میں وائس میسجز کا جواب دینے کے لیے نیا آسان فیچر متعارف

سوشل میڈیا ایپس کی سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ چند ہی منٹوں میں انسٹاگرام کی 70 ہزار اور فیس بُک کی ایک لاکھ سے زیادہ شکایات آ چکی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: نادارا کی جانب سے شہریوں کو شناختی کارڈ آن لائن بنوانے کی سہولت کا آغاز

فیس بُک ، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے سروسز متاثر ہوئی ہیں جس کے لیے وہ صارفین سے معذرت خواہ ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *