جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق نورکیا کے اسکینز میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے اور وہ مزید علاج کے لیے اسپیشلسٹ سے رجوع کریں گے۔
ان کی عدم موجودگی جنوبی افریقی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہےکیونکہ نورکیا کی فاسٹ باؤلنگ پاکستان کے خلاف اہمیت رکھتی تھی۔اس کے متبادل کے طور پر جنوبی افریقا نے ڈایان گلیم کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
گلیم پاکستان کے خلاف باقی دو ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ کل سینچورین میں کھیلا جائے گا۔