شیر افضل مروت نے سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنے کی تجویز دیدی

شیر افضل مروت نے سول نافرمانی کی تحریک کو موخر کرنے کی تجویز دیدی

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد اپنی قیادت کو سول نافرمانی کی تحریک موخر کر نے کی تجویز دیدی۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا فیصلہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ممبران کی سفارشات سے مشروط ہے۔ مذاکرات آخری موقع ہیں۔ سول نافرمانی سے عوام کا بھی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسے عمل سے اجتناب کیا جائے جس سے مذاکرات کا ماحول خراب ہو۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے اعلان لاتعلقی کے بعد فواد چوہدری کا اہم بیان آگیا

اس سے قبل پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو میں کہا تھاکہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے۔ میں اپنی جماعت کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنی چاہیے اور حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے مذاکراتی عمل میں دونو ںفریقین مثبت کردار اداکریں گے۔ سیاسی استحکام کیلئے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles