انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

پاکستان میں روپے کی قدر میں مزید کمی آئی ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا۔

پاکستان میں آج پھر سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 23 ڈالر اضافے سے 2716 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *