یونائیٹڈ موٹر سائیکلز نے اپنے نئے 70cc موٹر سائیکل ماڈل کو متعارف کرادیا ، جس میں 26 اپ گریڈز شامل ہیں، جو کارکردگی، استحکام اور سوار کے آرام کو بہتر بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔
نئے ماڈل میں کئی اہم اجزاء کے ڈیزائن اور فعالیت میں بہتری کی گئی ہے۔ ایک اہم تبدیلی سیٹ اسمبلی اور سیٹ کیریئر کی ہے، جسے زیادہ پائیدار بنایا گیا ہے تاکہ سوار کو طویل مدت تک آرام دہ سفر فراہم کیا جا سکے۔
فیول ٹینک پر نئے گرافکس اور اعلیٰ معیار کے پینٹ کی بدولت موٹر سائیکل کی ظاہری شکل میں بھی بہتری آئی ہے۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل کے سوئنگ آرم اسمبلی، فریم باڈی، مین اسٹینڈ اور کک اسٹارٹر آرم اسمبلی میں بھی استحکام میں اضافہ کیا گیا ہے، جس سے سواری کا تجربہ مضبوط اور پائیدار ہوگا۔ فرنٹ اور رئیر فینڈرز کو بھی زیادہ پائیدار بنایا گیا ہے۔ موٹر سائیکل کے کنٹرول کو بہتر بنانے کے لئے کیبل فرنٹ بریک، کیبل کلبچ اور پیڈل گیئرز میں بھی اپگریڈ کیا گیا ہے، جس سے ان کے آپریشن میں نرمی آتی ہے۔
اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی حفاظتی خصوصیات میں بھی بہتری کی گئی ہے، جیسے کہ مضبوط انڈیکیٹر لائٹس، نیا ٹیل لائٹ اور بہتر ہیڈلائٹ اسمبلی۔ دیگر نئے یا بہتر اجزاء میں اسٹپ بار، ٹول باکس، اسپرکٹ رئیر، سیٹ پائپ، ایئر کلینر کا کور اور سائیڈ کور شامل ہیں۔