ایلون مسک کی دولت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، 447 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کے پہلے شخص بن گئے۔
ٹیسلا اور ایکس کے مالک ایلون مسک کی دولت میں ایک دن کے دوران ریکارڈ اضافہ ہو گیا،بلومبرگ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلو ن مسک دنیا کے پہلے ایسے فرد بن گئے ہیں جن کی دولت نے 400 ارب ڈالر کا ہندسہ چھو لیا ہے۔
ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی قدر 350 ارب ڈالر قرار پانے اور ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 11 دسمبر کو ا یلون مسک کی دولت میں 62.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد وہ اب 447 ارب ڈالر کے مالک بن گئے ہیں۔
ایلون مسک کی دولت 2024 کے دوران اب تک 218 ارب ڈالر تک بڑھ گئی ہے جو اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے، امریکی صدارتی انتخابات کے بعد سے ان کی ذاتی دولت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔