چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں چند ہی دنوں میں چینی کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست تعلق حکومت کی جانب سے شوگر ملز کو بیرون ملک چینی فروخت کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے سے ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس اقدام سے چینی کی قیمتوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم حالیہ دنوں میں مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بے لگام ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی متوقع

حکومت کے اس اقدام کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں چینی کے ایکس مل ریٹ 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔ اس اضافے کے بعد ملک میں چھوٹے دکاندار چینی 140 سے 150 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شوگر ڈیلرز نے دسمبر میں چینی کے تھوک نرخ 128 روپے فی کلو تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ جنوری 2025 میں یہ نرخ 133 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اگر چینی کے تھوک نرخ میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو عام دکانوں پر بھی چینی کے فی کلو ریٹ میں مزید 10 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوسکتی ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ غریب عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب حکومت نے شوگر ملز کو بیرون ملک چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہو، اور نہ ہی یہ پہلا موقع ہے جب حکومت کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہوں۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران متعدد مرتبہ شوگر ملز کو برآمد کی اجازت دی گئی، اور ہر بار حکومتی دعوے کے باوجود چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *