پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونیوالے ممکنہ مذاکرات کو ایک اور دھچکا دیدیا، انہوں نے ایک مرتبہ پھر 2 مطالبات سامنے رکھ د ئیے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگومیں بتانا تھا کہ ہم نے بانی پارٹی کو بتایا کہ ڈی چوک کا نیا نام شہداء چوک رکھ دیا ہے، یہ ہمیشہ رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کاسکول اساتذہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا
اتوار کا دن یوم شہداء کے لئے مقرر ہو چکا ہے، دنیا بھر میں شہداء کیلئے دعا کی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ بہت شواہد آچکے، ویڈیوز بھی آئیں یہ حقائق چھپا نہیں سکتے ، شواہد سامنے آرہے ہیں ، اداروں اور ہسپتالوں سے لوگ دے رہے ہیں، آج نہیں تو کل سب کچھ ظاہر ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سیاسی ڈائیلاگ کیلئے سنجیدہ ہے تو سیاسی استحکام یقینی بنائے، رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی