ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026ء ، پاکستان کے کتنے کھلاڑی شریک ہوں گے؟

ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026ء ، پاکستان کے کتنے کھلاڑی شریک ہوں گے؟

ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026ء رواں ماہ مصر میں کھیلی جائے گی، جس میں دنیا بھر کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایونٹ کا آغاز 8 مئی سے ہوگا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

پاکستان کی جانب سے اس اہم عالمی ایونٹ میں تین کھلاڑی شرکت کریں گے، جن سے بہترین کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے,  قومی اسکواش کے ابھرتے ہوئے اسٹار نور زمان اپنے پہلے راؤنڈ میں میزبان ملک مصر کے ایڈم حوّل کے مدمقابل ہوں گے، جہاں ایک سخت مقابلے کی توقع  ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے باصلاحیت کھلاڑی اشعب عرفان اپنا پہلا میچ سوئٹزرلینڈ کے تجربہ کار پلیئر نیکولس مولر کے خلاف کھیلیں گے, یہ مقابلہ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔

پاکستان کے تیسرے نمائندے عاصم خان کو پہلے ہی مرحلے میں سخت چیلنج کا سامنا ہے، جہاں ان کا مقابلہ عالمی نمبر 6 جویل ماکن سے ہوگا۔ اس میچ کو ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کے نمایاں مقابلوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

قومی کھلاڑیوں کی شرکت سے شائقین کو امید ہے کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی اسکواش میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گا اور بہترین نتائج دے کر ملک کا نام روشن کرے گا۔

editor

Related Articles