راولپنڈی اور اسلام آباد میں بغیر اجازت اڑائے جانے والے ایک کواڈ کاپٹر کو سافٹ کِل اقدامات کے ذریعے گرا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گرایا گیا کواڈ کاپٹر ایک عام شہری کی ملکیت تھا، جو شوقیہ طور پر ایسے کواڈ کاپٹر اڑاتا تھا۔ واقعے کے بعد مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ ایک چھوٹا کواڈ کاپٹر تھا، جسے عموماً شوقیہ افراد تفریح یا فوٹوگرافی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق اس پر کوئی کیمرہ یا ایسا کوئی دوسرا آلہ موجود نہیں تھا جس سے کسی مخصوص سرگرمی کی تصدیق ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں اس نوعیت کے کواڈ کاپٹر بغیر لائسنس یا متعلقہ اجازت کے اڑانے پر واضح پابندیاں اور ہدایات موجود ہیں، اسی لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسے سافٹ کِل اقدامات کے ذریعے غیر فعال کر دیا۔
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔