چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ

چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ

کراچی: پاکستان میں چینی کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹے باز اور ذخیرہ اندوز چینی کی قیمت میں اضافے کے لیے رواں ہفتے کے آغاز سے سرگرم ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں چینی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے

ذرائع کے مطابق بڑے دکاندار چینی 130 سے 135 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں، جبکہ ایکس مل ریٹ 115 سے 125 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ چھوٹے دکاندار 20 روپے اضافے کے ساتھ چینی 140 سے 150 روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں

مزید برآں، ڈیلرز نے دسمبر کے دوران چینی کی تھوک قیمت 128 روپے فی کلو اور جنوری میں 133 روپے فی کلو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیوچر ٹریڈ کے تحت جنوری میں چینی کی قیمت میں مزید 8 روپے فی کلو اضافے کا امکان بھی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *