علاقائی تربیتی کورس PAEC کے NORI کینسر ہسپتال میں اختتام پذیر

علاقائی تربیتی کورس PAEC کے NORI کینسر ہسپتال میں اختتام پذیر

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی( آئی اے ای اے) کے علاقائی تربیتی کورس (RTC) کی باضابطہ اختتامی تقریب گزشتہ روز اٹامک انرجی کینسر ہسپتال (AECH) نوری میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر مسعود اقبال، ممبر سائنس، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC)

تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے قومی اہمیت کے مختلف شعبوں میں شراکت کے ذریعے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں PAEC کے کردار پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ، بیرسٹر سیف

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان IAEA کے ساتھ تعاون کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا، “PAEC نے صحت کے شعبے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے امن اور ترقی کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنا کام شروع کیا اور 1960 کی دہائی میں کینسر کا پہلا ہسپتال قائم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر شعبے جن میں PAEC اپنا کردار ادا کر رہا ہے ان میں ماحول دوست اور سستی ایٹمی توانائی کی فراہمی شامل ہے۔ PAEC ملک میں 6 نیوکلیئر پاور پلانٹس چلا رہا ہے جو نیشنل گرڈ کو 3500 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کر رہے ہیں، اسی طرح پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (PINSTECH) نامی ہمارا نیوکلیئر ریسرچ انسٹیٹیوٹ سالہا سال سے ریڈیو آیسوٹوپس بنا رہا ہے جو ملک بھر کے ہسپتالوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے PAEC کے 4 زرعی تحقیقی اداروں کا ذکر بھی کیا۔

قبل ازیں نوری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فہیم نے اس تعلیمی سرگرمی میں شرکت کرنے پر شرکاء خصوصاً ایشیا پیسیفک ریجن کے ممالک بشمول بنگلادیش ، ملائیشیا ، فجی ، فلپائن ، نیپال اور سری لنکا وغیرہ کے ساتھ ساتھ تقریب میں آنے والے معززین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حمیرا محمود، ہیڈ آنکولوجی اینڈ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نوری نے بتایا کہ یہ RTC گزشتہ سالوں میں اب تک کی سب سے بڑی کامیاب ٹریننگ رہی کیونکہ شرکاء نے بہت بہتری دکھائی ہے۔

انہوں نے تربیتی کورس کے دوران پرجوش شرکاء کی بہت تعریف کی۔ آر ٹی سی کے شرکاء میں پاکستان بھر سے قومی شرکاء کے علاوہ بارہ ممالک کے مندوبین شامل تھے۔ نوری کی آ ئی اے ای اے کی کے ساتھ مضبوط وابستگی رہی ہے اور اس ادارے نے تعاون کے مختلف پہلوؤں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے قومی حکومت بنانے کی تجویز مسترد کر دی

ایجنسی کے ریز آف ہوپ اقدام کے تحت اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری کو IAEA اینکر سنٹر قرار دیا گیا ہے۔ نوری ہسپتال میں جدید ترین مشینیں جیساکہ PET CT, Cyclotron, اور سائبر نایف (Cyber Knife) موجود ہیں ، پانچ روزہ تعلیمی سرگرمی میں ریڈیو تھراپی کے مختلف طبی اور عملی پہلو شامل تھے۔

ملک بھر کے تکنیکی ماہرین نے معلوماتی لیکچر دیے اور اپنے تجربے اور علم سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر شازیہ فاطمہ، ڈی جی نیوکلیئر میڈیسن اینڈ آنکولوجی (NM&O) اور ڈاکٹر عامر منظور، ڈی جی انٹرنیشنل افیئرز (IA) PAEC نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *