پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کا فیصلہ

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے بولنگ آل راؤنڈر جہانداد خان کو دوسرے میچ کے لیے اسپنر سفیان مقیم کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار باؤلنگ کی تھی تاہم پروٹیز کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے کچھ زیادہ رنز دیئے۔ جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر نے ان کی دھلائی کی اور سفیان مقیم نے اپنے چار اوورز میں 53 رنز دیے۔

مزید پڑھیں: عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

اس کے برعکس جہانداد خان نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ میں اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ جہانداد خان نے اپنے ڈیبیو میچ میں ایک وکٹ حاصل کی تھی اور اپنے تین اوورز میں صرف 17 رنز دیے تھے۔ اب تک انہوں نے چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر چار وکٹیں حاصل کی ہیں اور ان کی کارکردگی ٹیم کے لیے بہت حوصلہ افزا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *