متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

اماراتی سفیر کا کہنا تھا کہ یو اے ای پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کرنے کے عمل میں مزید سہولت فراہم کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے مابین روابط کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں، جو عرب خطے میں ثقافتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ یو اے ای اپنے جدید انفراسٹرکچر، دلچسپ تفریحی سرگرمیوں اور سیاحتی مقامات کی بدولت دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ نے پاکستان اور افغانستان میں ای ویزا سروس متعارف کروادی

یو اے ای غیر ملکیوں کو مختلف قیام کی مدت کے لیے وزٹ ویزا جاری کرتا ہے، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ سیاحتی ویزے کے لیے عموماً 30 یا 60 دن کی مدت دی جاتی ہے اور اس کے لیے یو اے ای میں کسی ٹورسٹ کمپنی، ہوٹل یا میزبان کا اسپانسر ہونا ضروری ہوتا ہے۔

سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا کہ ویزا کے عمل کو تیز کرنے کا مقصد پاکستانی شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ یو اے ای کی سیاحت، کاروبار، یا دیگر مقاصد کے لیے آسانی سے سفر کر سکیں۔

پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے 30 دن کے وزٹ ویزا کی فیس دسمبر 2024 میں 730 درہم ہے، جس میں 200 درہم ویزا فیس، 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس (10 درہم)، نالج درہم (10 درہم)، انوویشن درہم (10 درہم) اور یو اے ای کے اندر ویزا فیس (500 درہم) شامل ہیں۔

نوٹ: یہ فیس اس صورت میں لاگو ہوگی اگر اسپانسر یو اے ای میں موجود ہو۔ ویزا حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات میں ایک عدد ذاتی تصویر، پاسپورٹ کی کاپی، شناختی کارڈ کی کاپی، یو اے ای میں قابل قبول میڈیکل انشورنس، واپسی یا آگے سفر کا ٹکٹ اور ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کی تفصیلات شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *