عمران خان کا ٹرائل ملٹری عدالت میں ہوگا، فیصل واوڈا

عمران خان کا ٹرائل ملٹری عدالت میں ہوگا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مولانا کا معاملہ نہ سلجھا توحکومت کیلئے پرابلم ہوگی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت پہلے کہا تھاعمران خان کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل سر پر ائز نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے بہت پہلے شواہد بانی کو دے دیئے ہیں، عمران خان کا تو ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہوگا، نومی کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوا ہے، آج تک جو کچھ ہوا سب فہرست کا حصہ ہے، لیپ ٹاپ، ویڈیو، آڈیو ریکارڈنگ، پلاننگ سمیت بہت سے شواہد ہیں ۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ قمر جاوید باجوہ کو جب گیم سمجھ آ گئی تو انہوں نے فیض حمید کو ہٹا دیا تھا، اگر وہ فیض حمید کونہ ہٹاتے تو انہیں قصور وار سمجھتے ۔

امید کرتا ہوں بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے حوالے سے باقی معاملات میں بھی آنکھ کھل جائے گی، عمران خان خود کہہ رہے ہیں ان کی قیادت گڈا گڈی کھیل رہی ہے، حکومت اور پی ٹی آئی کے پاس مذاکرات ہی واحد راستہ ہے، ہفتے ، دس دن کے اندر مولانا کے ساتھ معاملات کو حل کر لیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *