بلوچستان، مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بی ایل اے کے 6 د ہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان، مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بی ایل اے کے 6 د ہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کلی پدہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دیا اور جھڑپ میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں موجود دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ختم کرنے اور عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک دہشت گرد انتہائی مطلوب بی ایل اے کمانڈر نکلا

اس کارروائی کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ختم کیا جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اس قسم کے آپریشنز سے دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں پر قابو پایا جا سکتا ہے اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ اقدام صوبائی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عوام کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *