پنجگور: بلوچستان کے پنجگور علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفور بلوچ جاں بحق ہوگئے، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے
پولیس کے مطابق، بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سی ٹی ڈی آفس پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا اور اس کے بعد فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اسی دوران، پنجگور میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما عبدالغفور بلوچ جاں بحق ہوگئے
اسی طرح خاران میں بھی ایک اور حملہ ہوا، جہاں ملزمان نے زیر تعمیر عمارت کے قریب دو دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، تاہم خوش قسمتی سے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔