سپرسٹار الو ارجن جیل سے رہا، مداحوں سے معذرت

سپرسٹار الو ارجن جیل سے رہا، مداحوں سے معذرت

بھارتی سپرہٹ فلم “پشپا 2” کے سپر اسٹار الو ارجن کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الو ارجن کو آج صبح حیدرآباد دکن کی جیل سے رہائی ملی۔ رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الو ارجن نے پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور مداحوں سے معافی مانگی۔

الو ارجن نے کہا “جو کچھ ہوا، اس پر مجھے افسوس ہے، میں معذرت خواہ ہوں۔ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔” انہوں نے مزید کہا “میں متاثرہ فیملی سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ مقدمے کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھوں گا۔”

واضح رہے کہ الو ارجن کو گزشتہ روز “پشپا 2” کے پریمیئر کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 4 دسمبر کو فلم کی ریلیز کے موقع پر پیش آیا، جس میں 39 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کا بیٹا زخمی ہو گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *