ایف بی آر نے کل سے کم وقت میں سامان کی کلیئرنس کا نیا نظام نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایف بی آر نے 15دسمبر سے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کر دیا، نئے نظام کے تحت بندر گاہوں اور سرحدی چیک پوسٹوں پر کم وقت میں سامان کی کلیئرنس ممکن ہوگی۔
ترجمان ا یف بی آر کے مطابق سسٹم ٹرانسفارمیشن پلان کا اہم حصہ ہے، وزیراعظم نئے نظام کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں،ایف بی آر کے مطابق سینٹرل اپریزنگ یونٹ ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل میں قائم کیا گیا ہے۔
ترجمان ا یف بی آ ر کے مطابق نئے نظام سے کلیئرنس میں کم وقت لگنے سے تجارت میں سہولت میسر آئے گی، اس کے نفاذ سے کسٹمز کے نظام میں نمایاں تبدیلی بھی متوقع ہے۔
نئے سسٹم سے اسسمنٹس میں بہتری، شفافیت لائی جا سکے گی، نظام کو جلد ملک کے دیگر پورٹس اور سرحدی اسٹیشنز پر بھی نافذ کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ 55افسران پہلے ہی یونٹ میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔