توڑ پھوڑ کیس : عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں8جنوری تک توسیع

توڑ پھوڑ کیس : عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں8جنوری تک توسیع

توڑ پھوڑ کیس میں پاکتسان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے رہنمائوں عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں8جنوری تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پاکستان تحریک انصاف کے دونوں رہنمائوں کے خلاف سنگجانی جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے ساتھ مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے: محمود خان اچکزئی

عمر ایوب اور زرتاج گل کی طرف سےسردار مصروف اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور دونوں وکلاء نےحاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں ۔

یہ بھی پڑھیں:عوام ثابت قدمی سے پاک فوج کےساتھ کھڑے ہوں، پیر پگاڑا

بعدازاں عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری 2025 تک توسیع کر دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *