ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج برقرار، پہاڑوں پر برفباری

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج برقرار، پہاڑوں پر برفباری

محکمہ موسمیات کے مطابق  ملک کے مختلف علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کا راج برقرار ہے تاہم کچھ علاقوں میں  موسم کی سختی کم ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے، شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق جنوری کے اوائل میں بارش کا سسٹم بنے گا تاہم معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا کا 44 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسکردو اور استور میں منفی11 جبکہ گلگت، ہنزہ میں پارہ منفی 06 رہا۔

علاوہ ازیں کالام، قلات، کوئٹہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد ، مری صفر پر رہے جبکہ موہنجو داڑو1، پشاور، مظفر آباد2، سرگودھا، ڈیرا غازی خان، فیصل آباد4، سکھر، ڈیرہ اسماعیل خان5 ، ملتان، نوابشاہ6 ، لاہور، ساہیوال7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *