سوزوکی کلٹس جاپانی آٹومینوفیکچرر کی ایک مشہور گاڑی جو پاکستان میں اپنی جدید خصوصیات، آرام دہ ڈرائیو، ڈوئل ایس آر ایس ایئر بیگز، بہترین مائلیج، اور کشادہ ڈیزائن کی بدولت خریداروں کی پسندیدہ رہی ہے۔ اس کا اسٹائلش اور ایروڈائنامک ڈیزائن اسے اپنی کلاس میں منفرد بناتا ہے، جبکہ اضافی ایکسیسریز اس کی روڈ پریزنس کو مزید نمایاں کرتی ہیں۔
پاکستان میں سوزوکی کلٹس تین ویرینٹس میں دستیاب ہے: وی ایکس آر (VXR)، وی ایکس ایل (VXL)، اور وی ایکس ایل – اے جی ایس (VXL-AGS)۔
پاکستان میں سوزوکی کلٹس کے مختلف ماڈلز کی قیمتیں فائلرز اور نان فائلرز کے لیے الگ الگ مقرر کی گئی ہیں۔
فائلرز کے لیے سوزوکی کلٹس وی ایکس آر (VXR) کی ایکس فیکٹری قیمت 38 لاکھ 58 ہزار روپے ہے، جبکہ اس پر 38 ہزار 580 روپے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوتا ہے، جس کے بعد کل قیمت 38 لاکھ 96 ہزار 580 روپے ہو جاتی ہے۔
سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل (VXL) کی ایکس فیکٹری قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے ہے، اور اس پر 42 ہزار 440 روپے ٹیکس عائد ہونے کے بعد کل قیمت 42 لاکھ 86 ہزار 440 روپے ہو گی۔
اسی طرح، سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل – اے جی ایس (VXL-AGS) کی ایکس فیکٹری قیمت 45 لاکھ 46 ہزار روپے ہے، جبکہ 45 ہزار 460 روپے ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ اس کی کل قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے بنتی ہے۔
دوسری جانب نان فائلرز کے لیے قیمتیں زیادہ ہیں کیونکہ انہیں زیادہ ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔ کلٹس وی ایکس آر (VXR) کی کل قیمت 39 لاکھ 73 ہزار 740 روپے ہے۔ کلٹس وی ایکس ایل (VXL) کی قیمت 43 لاکھ 71 ہزار 320 روپے تک پہنچ جاتی ہے، جبکہ کلٹس وی ایکس ایل – اے جی ایس (VXL-AGS) کی کل قیمت 46 لاکھ 82 ہزار 380 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق صارفین اپنے بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سوزوکی کلٹس خریدنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔