بیرسٹر سیف نے 26 نومبر کی شوٹنگ کیلئے احتساب کا مطالبہ کر دیا

بیرسٹر سیف نے 26 نومبر کی شوٹنگ کیلئے احتساب کا مطالبہ کر دیا

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی حکومت بتائے کہ 26 نومبر کو گولیاں کیوں چلائی گئیں۔

ایک بیان میں، بیرسٹر سیف نے کہا کہ کہ گزشتہ روزڈی چوک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس کی مرکزی تقریب باغ ناران، حیات آباد پشاور میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک میں تنہا چھوڑکر کیوں بھاگیں؟ عطا تارڑ

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء کے خون کا انصاف مانگیں گے، خون کے ایک ایک قطرے کا احتساب یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہتے کارکنوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جا نے دیں گے۔

بیرسٹر سیف نے شریف فیملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ وہ سیاسی اقتدار کے لیے بیگناہوں کا خون بہانے کی تاریخ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حوالہ بھی دیا، جہاں خواتین کو براہ راست گو لیوں سے چھلنی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا پاکستان میں 18 ہزار دہشتگردوں کی موجودگی کا اعتراف

الزام لگایا کہ اس طرح کی کارروائیاں ان کی حکمرانی کو طول دینے کیلئے بار بار کی جانے والی مشق ہے۔ بیرسٹر سیف کا آخر میں میں کہنا تھا کہ غیر مسلح کارکنوں کی قربانیاں ملک میں آئینی قانون کی بحالی کی راہ ہموار کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *