ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اہم خبر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق 16دسمبر سے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 94پیسے کی کمی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ شام میںحکومت کی تبدیلی کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی اور پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافے اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا تخمینہ لگایا گیا۔
دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت 10 روپے اضافے کے ساتھ 290 روپے فی کلو پر پہنچ گئی جس سے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایل پی جی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہورہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے کلو مقرر کررکھی ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔