پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تحصیل متھرا میں شہداء کے لیےمنعقد کی گئی تقریب میں شدید بد نظمی کا واقعہ پیش آیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پارٹی کے تحصیل چیئرمین انعام اللہ پر کارکنوں نے مکوں اورگھونسوں کی برسات کر دی ، مذکورہ واقعہ باغ ناران میں پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنان کھانے پر آپس میں لڑ پڑے ۔
تقریب شہداء کی یاد میں رکھی گئی تھی لیکن کھانے کے دوران کارکنان میں تصادم ہوگیا۔ اس موقع پر تحصیل چیئرمین انعام اللہ بھی کارکنوں کیساتھ دست و گریباں ہوگئے جس کے نتیجے میں مکوں اور گھونسوں کا تبادلہ ہوا۔