200روپے مالیت کے انعامی بانڈز نمبر 100کی قرعہ اندازی 16دسمبر 2024کو سیالکوٹ میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق 200روپے کا انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی میں 7لاکھ 50ہزار روپے کا پہلا انعام جینے والے خوش نصیب کا اعلان کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ متعدد شرکا 2لاکھ 50ہزار روپے کا دوسرا انعام اورکئی فاتحین 1250روپے کا تیسرا انعام جیتیں گے۔
اس سے پہلے آج 40ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 31نیشنل سیونگز ڈویژن کے مظفر آبا د آفس میں ہوئی۔ ایونٹ میں جیتنے والوں کو 8کروڑ روپے کا پہلا انعام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 3کروڑ روپے کا دوسرام انعام تین لوگوں نے جیتان اور پانچ لاکھ روپے کا تیسرا انعام 660جیتنے والوں کو دیا گیا۔