متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ و وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میں نے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کی بات نہیں کی ۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینیٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خالد مقبول نے خود سے منسوب بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ ہماری پارٹی حکومت کا ساتھ چھوڑ رہی ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ شہر قائد پاکستان کا چہرہ ہے، یہ ترقی کی بنیاد ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ کراچی اپوزیشن کا مزاج رکھتا ہے ۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا کہ وزارتیں خیرات میں نہیں ملیں، ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس دیا گیا۔