وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک 2سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک 2سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بیرون ملک دو سفراء کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں سفیروں کی منظوری وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے بھیجے گئے سفارشی سمری کے تناظر میں دی گئی، مرغوب سلیم بٹ سوئٹزلینڈ میں پاکستان کے نئے سفیر ہو ں گے۔ مرغوب سلیم بٹ اس وقت وزارت خارجہ میں بطور ایڈ یشنل سیکر ٹری برائے ایس سی او ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ، روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں: وزیراعظم

عامر شوکت کو مصر میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ عامر شوکت اس وقت سوئٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کو گزشتہ ماہ تعیناتی کی سمری ارسال کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی

فرانس نے بھی نئے نامزد سفیر کو سفارتی سطح پر منظور کرلیا، ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں پاکستان کی نئی سفیر ہو ں گی، ممتاز زہرا بلوچ اس وقت ترجمان دفترخارجہ کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہیں۔ ممتاز زہرا بلوچ کی تعیناتی کی منظوری وزیراعظم نے اگست میں دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *