توشہ خانہ 2کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ 2کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اوران کی اہلیہ  بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی ہے ۔

سپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کے علاوہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھیں۔

جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار ،  قومی اسمبلی کی رکنیت بحال

خیال رہے کہ  5 دسمبر کو ہونیوالی گزشتہ سماعت  اڈیالہ جیل میں ہوئی ، اس  دوران بشریٰ بی بی عدالت میں حاضر نہیں ہوئی تھیں جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔

عدالت نے ملزمہ کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی تھی۔

اس سے قبل، عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہونے کے سبب فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کئی بار موخر کرنے کی گئی۔

یاد رہے کہ اس کیس میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں بشریٰ بی بی کو عدالت نے 10 لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کی گئی تھی اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے نکل کر پشاور چلی گئی تھیں۔

editor

Related Articles