آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ 16 دسمبر بروز پیر سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجزایسوسی ایشن کے مطابق اسکولوں اور کالجوں میں سانحہ اے پی ایس کی یاد میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں حصول علم کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام طلبہ، طالبات اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کے مطابق’تعلیمی ترقی ہی قوم کے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے‘ کے عنوان سے تجدید عہد کیا جائے گا۔