Skip to content
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ
حکومت نے پیڑول کی قیمت برقرار جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے کمی کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی جبکہ لائٹ ڈیزل 2 روہے 78 پیسے سستا ہوگیا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے 66 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 95 پیسے ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا اور 31 دسمبر تک قیمتیں یہی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
