حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، شیخ رشید

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات سے کچھ نہیں نکلنا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرنے کہا  کہ اچھی بات ہے مذاکرات کے لیے  انہوں نے ایک کمیٹی بنائی ہے لیکن اس سے نکلنا کچھ نہیں کیونکہ قبر ایک اور بندے دو ہیں اور صرف ایک نے اندر جانا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں، 26 تاریخ ایک خوفناک اور دہشت ناک ظلم و ستم کا دن تھا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پہلے ہی کہا تھا کہ  30 دسمبر تک عدم استحکام ہو گا،خونی 26 نومبر گزری ہے، سعودی عرب سے آیا ہوں ہر بندہ کہتا ہے خدا پاکستان کو محفوظ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے آج سول نافرمانی تحریک شروع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، شوکت یوسفزئی

ان  کا کہنا تھا کہ عمران خان  سے لمبی ملاقات ہوئی باہر آ کر میں نے سوچا شارٹ ہی رکھوں تو بہتر ہے،عمران خان نے ملاقات میں کہا کہ میں اور آپ ایک ہیں اور ہمارا مقصد 11 ہے جو بہتری کا نمبر ہے، حالات سیاسی طور پر عدم استحکام کا شکار ہیں، بہتری کے حالات نکلنے چاہئیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں مذاکرات کا حامی تھا اور حامی ہوں، مذاکرات بہت اچھی چیز ہے، دنیا میں جنگ کے بعد بھی مذاکرات ہوتے ہیں، میرا صرف ایک آدمی سے تعلق ہے اور وہ  عمران خان ہے باقی میں کسی کو نہیں جانتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *